سرینگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر برفانی تودا گر آیا، ٹریفک بند
سرینگر/8مئی
سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر پیر کی سہ پہر ایک بھاری برکم برفانی تودے کی زد میں دو گاڑیاں آئیں تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ زوجیلاپاس پر کل رات سے ہی برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کی سہ پہربھاری برکم برفانی تودے کے نیچے دو گاڑیاں آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود عملے نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ زوجیلا کے نزدیک برفانی تودا گر آنے کے باعث شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.