ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری ، 9مئی سے موسم میں بہتری آنے کی ہیشگوئی

سرینگر،/8 مئی / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آر پار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میںسردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 9 مئی سے موسمی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 1.6 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 49.8 ملی میٹر، پہلگام میں 15.1 ملی میٹر، کپواڑہ میں 8.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 62.2 ملی میٹر، گلمرگ میں 10.8 ملی میٹر، جموں میں 2.7 ملی میٹر، بانہال میں 40 ملی میٹر، بانہال میں 40 ملی میٹر بارش ہوئی۔

درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ مومسیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.