حادثے میں کتے کو بچاتے ہوئے آٹورکشہ ڈرائیور لقمہ اجل ، شوپیان میں انوکھا حادثہ رونما

سری نگر، 07 مئی

شوپیاں ضلع کے وہیل علاقے میں اتوار کی شام سڑک حادثے میں ایک آٹورکشہ ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ وہل شوپیاں میں اس وقت پیش آیا جب ایک آٹورکشہ اس وقت ا پلٹ گیا جب اس کے ڈرائیور نے سڑک پر کتے کو بچانے کی کوشش کی۔

اس واقعہ میں ایک آٹورکشہ ڈرائیور کی شناخت سنان احمد میر ولد نثار احمد ساکنہ ہانجی پورہ شوپیاں کے طور پر ہوئی، جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے

Comments are closed.