پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون آئی ای ڈی سمیت گرفتار: پولیس

سرینگر،7مئی

جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون کو آئی ای ڈی سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے ملی ٹینٹ معاون اشفاق احمد وانی ساکن آری گام پلوامہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے چھ کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔بتادیں کہ جی ٹونٹی میٹنگ کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ یو این آئی

Comments are closed.