جموں کشمیر میں کووڈ کے نئے 33مثبت معاملات درج
جموں/04مئی
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33 مثبت معاملے سامنے آئے ہیا ہیںجن میں17 کاتعلق صوبہ جموں اور 16صوبہ کشمیر سے ہےں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,81,747تک پہنچ گئی ہے ۔
اِسی دوران آج49کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں 27کا تعلق صوبہ جموں اور22صوبہ کشمیر سے ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,81,747 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں241( صوبہ جموں میں152 اور صوبہ کشمیر میں89)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,76,716اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,790تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,357کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 02،ضلع بارہمولہ میں06، ضلع بڈگام میں 01،ضلع کپواڑہ میں 01،ضلع شوپیان میں 03،ضلع گاندربل میں 01 اور ضلع کولگام میں 02معاملے درج ہوئے ہیں۔اننت ناگ ،بانڈی پورہ اورپلوامہ ضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں14، ضلع اودھمپور میں 02اورضلع ڈوڈہ میں 01نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔رام بن ،راجوری ،کٹھوعہ ، سانبہ، پونچھ ، کشتواڑ اور رِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.