مدرسہ البنات فاطمةالزہراؓ پلہالن پٹن کی معلمہ و حافظہ کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت
مدرسہ البنات فاطمةالزہراؓ پلہالن پٹن کی معلمہ وحافظہ روبینہ بانو المعروف ربیعہ کے والد محترم غلام حسن ساکنہ پوتوکھاہ مقام بارہمولہ آج یعنی 4مئی 2023کو اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔
مرحوم کا نماز جنازہ میں واگب میں انجام دیا گیا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔تجہیز وتکفین کے بعد مرحوم پُرنم واشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے آؓبائی مقبرہ واگب میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحوم کے انتقال پر علاقہ بھر میں دُکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت ،خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔
انہوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ۔ادھر مدرسہ کے منتظمین ومدرسین اور طالبات نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا اورغمزدہ خاندان بالخصوص حافظہ وعالمہ روبینہ بانو کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر شریک رہنے کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔آمین
Comments are closed.