بارہمولہ میں مسلح تصادم 2 مقامی لشکر جنگجو ازجان

سری نگر، 04 مئی

شمالی قصبہ پٹن کے کریری علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو مارے گئے

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ کریری میں صبح کے وقت ہونے والی گولی باری میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند مارے گئے۔

دونوں کی شناخت شاکر ماجد نجار اور حنان احمد سیہ کے طور پر ہوئی ہے جو شوپیاں ضلع سے ہے۔

دونوں نے مارچ 2023 کے مہینے میں عسکریت پسندی میں شمولیت اختیار کی۔ اعلیٰ پولیس اہلکار نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ان کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

Comments are closed.