عالمی یوم صحافت پر ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس (AAJ) کی جانب سے تقریب کا انعقاد

اننت ناگ / 03مئی / ٹی آئی نیوز

عالمی یوم صحافت پر اننت ناگ صحافیوں کی ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس (AAJ) نے شعبہ ماس کمیونکیشن گورئمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ کے اشتراک سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس کا عنوان ”ذمہ داری، چیلنجز اور آزادی صحافت“ تھا ۔

کشمیر پریس سروس کے مطابق اس موقع پر صحافیوں اور شعبہ صحافت گورئمنٹ ڈگری کالج بائیز اننت ناگ کے طلباءنے پروگرام میں حصہ لیا اور میڈیا کے مختلف پہلوو¿ں یعنی ذمہ داریوں، چیلنجز اور آزادی صحافت پر تبادلہ خیال کیا۔ طلباءنے صحافت کے شعبے کی اصل صورتحال اور آنے والے چیلنجز کے بارے میں پہلے ہاتھ سے معلومات حاصل کیں۔تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈگری کالج بائیز اننت ناگ پروفیسر مظفر احمد بٹ تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے تو میڈیا پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سماج اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحافت ڈگری کالج اننت ناگ صحافت کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس (AAJ) کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے پروگرام کے انعقاد کے لیے کالج کے ساتھ تعاون کرنے پر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔اس موقع پر مہمان اعزازی افسانہ نگار اور ڈراما نگار راجہ یوسف نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ صحافت نے پچھلی چند دہائیوں کے دوران سماجی تبدیلی میں اس کے اثرات اور کردار کے لحاظ سے بہت زیادہ ترقی کی ہے۔
اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس (AAJ) گلزار احمد گانی نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول کالج حکام، مہمانوں، طلبا اور ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرے گی۔
تعلیمی ادارے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز معاشرے کی بہتری اور صحافت کی اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھیں گے۔نائب صدر ایسوسی ایشن آف اننت ناگ جرنلسٹس (AAJ) جاوید ساگر نے پروگرام کی کارروائی چلائی جبکہ جنرل سیکرٹرءکے طور پر AAJ اشتیاق صوفی نے کہا کہ اننت ناگ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ عالمی یوم آزادی صحافت کے دن ایک مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ آخر میں شرکاءمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Comments are closed.