آنے والے مہینوں میں کشمیر میں بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائےگی / بصیر الحق چودھری
سرینگر / 02مئی / ٹی آئی نیوز
آنے والے مہینوں میں کشمیر میں بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائےگی کی بات کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹرکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) بصیر الحق چودھری نے کہا کہ گزشتہ 2 سے 3 سالوں کے دوران بجلی کی طلب اور رسد میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔
کشمیر پریس سروس کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بصیر الحق چودھری نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں کشمیر صوبے میں بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بجلی کی مناسب فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سے 3 سالوں کے دوران بجلی کی طلب اور رسد میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ان سالوں میں سپلائی میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔ تاہم آنے والے وقت میں بجلی کی سپلائی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب محکمہ کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ زندگی میں درکار تمام خدمات بجلی پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا”میں بیرون ملک صارفین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سمارٹ میٹر کے بلوں کی ادائیگی کیلئے کچھ جیب خرچ رکھیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر چیز کا تعلق بجلی سے ہے، یہاں تک کہ ہم اپنے موبائل کی بیٹریاں بھی بجلی کے بغیر چارج نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہونے والی ہے، کے پی ڈی سی ایل یاترا کے راستے میں بجلی کے علاقوں کے فول پروف انتظامات کرنے میں مو¿ثر طریقے سے مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی ڈی سی ایل نظر انداز کیے گئے علاقوں پر کام کرے گا تاکہ ان علاقوں میں بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی علاقے ایسے ہیں جنہیں گزشتہ 33 سالوں سے نظر انداز کیا گیا ہے جیسے کہ گریز، کپواڑہ ، تلیل وغیر شامل ہے ہم ان علاقوں کو ترجیح دیں گے اور وہاں بجلی کو بہتر بنائیں گے۔
Comments are closed.