شوپیان میں ملی ٹنٹوں کا معاون کا ر کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار
سرینگر 02 مئی //
پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر شوپیان میں ممنوعہ ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ کے ایک معاون ساتھی کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
دارمڈورہ کیگام شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر، پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے فوج (44 آر آر) اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر مذکورہ علاقے میں ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے اےک معاون کار تنویر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکنہ دارامڈورہ شوپیاں کو گرفتار کے
اس کے قبضے سے 01 اے کے سیریز کی رائفل، 01 میگزین اور 10رونڈ سمیت قابل اعتراض مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن شوپیاں میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.