ٹنل کے آر پار موسلادار بارشیں جاری ، پہاڑیوں پر تازہ برفباری

سرینگر /28اپریل / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آر پار موسلادار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سونہ مرگ ، گلمرگ اور پہلگام کے ساتھ ساتھ امرناتھ گھپا پر بھی ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ دنوں جاری پیر پنچال کے آر پار موسلادار بارشوں نے وادی کے اطراف و اکناف میں جہاں معمول کی زندگی متاثر رہی وہیں مسلسل بارشوںکے نتیجے میںندی نالوں میں طغیانی آنے کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔
مسلسل بارشوں کے نتیجے میں دریا جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے
آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں میں کمی آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے مجموعی طو رپر 04مئی تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی ہے

Comments are closed.