انتظامیہ میں پھیر بدل ، منگا شیرپا کو ناظم اطلاعات کا اضافہ چارج ، بشارت قیوم ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ تعینات
سرینگر / 27اپریل / ٹی آئی نیوز
انتظامیہ کے مفاد میںجموں و کشمیر حکومت نے متعدد آئی اے ایس، جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا جس کے تحت منگا شیرپا( آئی اے ایس ) کو منیجنگ ڈائریکٹر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ انہیں ناظم اطلاعات کا اضافہ چارج سونپ دیا گیا جبکہ بشارت قیوم ( آئی اے ایس ) کو اننت ناگ سے تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ تعینات کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بصیر الحق چودھری،(آئی اے ایس )ڈپٹی کمشنر، پلوامہ، کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ تعینات کیا گیا جبکہ سچن کمار ویشی( آئی اے ایس ) جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان تھے کا تبادلہ اور ڈپٹی کمشنر، ادھم پور تعینا ت کیا گیا ۔ اسی طرح سے کرتیکا جیوتسنا( آئی اے ایس ) کو اگلے احکامات تک انتظار کرنے کو کہا گیا ہے ۔ اسی طرح سے ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل چوہدری محمد یاسین( آئی اے ایس )کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔
راکیش منہاس( آئی اے ایس )منیجنگ ڈائریکٹر، SIDCO، جو منیجنگ ڈائریکٹر، SICOP کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر، کٹھوعہ، راہول پانڈے، ( آئی اے ایس )کی جگہ تعینات کیا گیا ہے، جن سے کہا گیا ہے کہ اگلے احکامات تک تعیناتی کا انتظار کریں ۔ اسی طرح سے بشارت قیوم( آئی اے ایس )ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔
منگا شیرپا، ( آئی اے ایس )منیجنگ ڈائریکٹر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کو لیفٹیننٹ گورنر کے سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔ "وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر انفارمیشن، جموں و کشمیر کے عہدوں کا چارج بھی سنبھالے گا
سید فخرالدین حامد، آئی اے ایس ڈپٹی کمشنر، بڈگام، کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ حکمنامہ کے مطابق فضل الحسیب( آئی اے ایس )ناظم سیاحت کشمیر،کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر، شوپیاں تعینات کیا گیا ہے۔
ابھیشیک شرما( آئی اے ایس )چیف ایگزیکٹیو آفیسر، JaKeGA کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر سانبہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اکشے لابرو، آئی اے ایس جو کہ لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری، جو ڈائریکٹر اطلاعات، جموں و کشمیر کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سے
راجہ یعقوب فاروق، حکومت کے ایڈیشنل سیکرٹری، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جو منیجنگ ڈائریکٹر، جموں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے عہدے کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر، سیاحت، کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
حکمنامہ کے مطابق انورادھا گپتا، جے کے اے ایس، ڈپٹی کمشنر، سانبہ کا تبادلہ کرکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جیک جی اے کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اندرجیت، جے کے اے ایس، ڈپٹی کمشنر، پونچھ کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر، سڈکو تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر، SICOP کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا۔
شیو کمار گپتا، جے کے اے ایس، حکومت کے اسپیشل سکریٹری، محکمہ سماجی بہبود کو جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے طور پر تبدیل کرکے تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ پنکج مگوترا، جے کے اے ایس، وائس چیئرمین، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے پاور ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.