صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر شہر کے جاری سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا رات دیر گئے سائٹ کا دورہ کیا
سری نگر/26اپریل
صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے سری نگر کے جاری ایس ایس سی ایل پروجیکٹوں کا رات دیر گئے سائٹ کا دورہ کیا اور جی۔ 20سربراہی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) کے ترقیاتی پروجیکٹوں،فٹ پاتھوں کی اَپ گریڈیشن، سائیکل ٹریکس کی تعمیر، سڑکوں کی میکڈمائزیشن کامعائینہ کیا۔
صوبائی کمشنر کے ہمراہ سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی ، چیف اِنجینئر سمارٹ سٹی ، پولیس اَفسران اور ایس ایس سی ایل کے دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔
اُنہوں نے دورے کے دوران نشاط ایس کے آئی سی سی ، گپکار جنکشن ،ریذیڈنسی روڈ ، پولو ویو اور ایم اے روڈ پر بیوٹیفکیشن ، اَپ گریڈیشن اور رِی ڈیولپمنٹ کے کام کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے ایس ایس سی ایل اور اِنجینئر نگ وِنگز آر اینڈ بی کی طرف سے جاری منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لئے دستیاب مشینری اور لیبر کو متحرک کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے کام کی ضرورت کی نوعیت کی وضاحت کرتے ہوئے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ کم سے کم وقت لگا کر نتائج کی بہتری نمائش کریں اور کام کو بہتر صلاحیت اور کارکردگی کے ساتھ اَنجام دیں۔
اُنہوں نے کام میں تاخیر کے لئے احتیاط کی اور ترقیاتی محاذ پر تیزی سے کام کرنے پر زور دیا۔
Comments are closed.