جمتہ الوداع پر جامع مسجد سرینگر میں روح پرور اجتماع، ہزاروں نے نماز باجماعت ادا کی
ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک کے موقعہ پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور نوجوانوں نے بارگاہ الٰہی میں سربسجود ہوکر نماز جمعہ جیسا اہم فریضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنےگناہوں کی توبہ و استغفار سے اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کی گئی
بیان میں کہا گیا کہ مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز تین سال کے بعد ادا ہونے جا رہی ہے۔ پروگرام کے مطابق نماز عید صبح 9:00 بجے ادا کی جائیگی۔ انشا اللہ ۔
عوام سے کہا گیا کہ وہ قبل از وقت نماز عید کی ادائیگی کیلئے اسلامی اتحاد اور ربط و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
Comments are closed.