پہلگام سڑک حادثہ میں پانچ سیاحوں سمیت چھ زخمی
سری نگر، 21 اپریل
اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ سیاح زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ پہلگام میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں پانچ سیاحوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں جی ایم سی سے وابستہ اسپتال اننت ناگ ریفر کردیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت سمتی برجیش پاٹل، برجیش پاٹل، ایم جے بلراج، سوروپ، شیلوک اشوک اور ڈرائیور عبدالرشید کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.