پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک، ایک اور زخمی: فوج

سرینگر:20 اپریل

پونچھ ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا

دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تقریباً ت3بجے، راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان جانے والی فوج کی ایک گاڑی پر نامعلوم (عسکریت پسندوں) نے فائرنگ کی،

جس نے علاقے میں موسلادھار بارش اور کم مرئیت کا فائدہ اٹھایا۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ (عسکریت پسندوں) کی طرف سے ممکنہ طور پر گرینیڈ کے استعمال کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

"اس علاقے میں انسداد ملی ٹنسی کی کارروائیوں کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے پانچ اہلکاروں نے بدقسمتی سے اس واقعے میں اپنی جانیں گنوائیں

فوج نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.