زوجیلا کے قریب برفانی تودہ گر آیا ،چھ مسافر بال بال بچ گئے
سرینگر /16اپریل /
گاندربل کے زوجیلا کے قریب اس وقت چھ مسافر بال بال بچ گئے جب ایک پانچ گاڑیاں بڑے برفانی تودے کی زد میں آئی ۔
حکام نے بتایا کہ برفانی تودہ گر آنے کے بعد گاڑیوں میںسوار قریب چھ افراد اس کے نیچے آگئے جس کے ساتھ ہی وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور تمام چھ افراد کو صیح سلامت باہر نکلا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور اس حادثے میںکوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ ڈپٹی کمشنر کرگل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پانچ گاڑیوں میں سوار تمام چھ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور بچاﺅ ٹیموں نے کارورائی کرتے ہوئے انہیں بچا لیا ۔
Comments are closed.