بارہمولہ اور کولگام میں 02منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ اشیاءبرآمد

سرینگر/16 اپریل//

سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہاور کولگام میں 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔

ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں انچارج پولیس پوسٹ وسن کی مدد سے پولیس پارٹی نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول گوشہبگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات پرویز احمد یتو ولد محمد ابراہیم ساکن سلطان پورہ پٹن کو گرفتار کیا جو ہامرے سے سلطان پورہ کی طرف آرہا تھا کو تلاشی شروع کی ۔ تلاشی کے دوران، اس کے قبضے سے 08گرام براون شگر برآمد ہوئی۔ اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔

اس طرح سےکولگام میں بھی ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی کولگام کی نگرانی میں کل تقریباً 1515 بجے پولیس افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی قیادت انچارج پولیس پوسٹ میربازار نے کی جو ناکے چیکنگ پرمشکوک افراد وگاڑیوں کی چیکنگ کی۔ NHW-44 پر پالپورہ کراسنگ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے اپنی شناخت جان محمد شیخ ولد محمد یوسف شیخ ساکن ریتھن بڈگام حال زڈورا، میربازار کے طور ہے کی تلاشی کی ۔ تلاشی کے دوران، اس کے قبضے سے 2.8 کلو گرام بھنگ کا پا¶ڈر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد تھا۔ اس سے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 69/2023کو متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Comments are closed.