لیفٹنٹ گورنر نے بیساکھی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

جموں/13اپریل

لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہا نے بیساکھی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک بادی ہے۔

اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” میں بیساکھی کے موقعہ پر سب کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” بیساکھی فصل کٹائی کے موسم کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے جو خوشی اور خوشحالی کا پیغام دیتی ہے ۔ یہ ملک کی ترقی میں ہمارے کسانوں کے تعاون کو تشکر کے ساتھ یاد کرنے کا بھی موقعہ ہے۔“

اُنہوں نے دعا ہے کہ بیساکھی کا یہ تہوار ملک کی ترقی میں حصہ اَدا کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرے اور آنے والے برس میں سب کے لئے خوشحالی اور خوشی کی نوید لے کر آئے ۔

Comments are closed.