ملک میں لاگونئی قومی تعلیمی پالیسی2020 جدید اور ترقی یافتہ ہندوستان کے تقاضوں پرمبنی:وزیر اعظم مودی
سری نگر:۲۱،اپریل :
: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی جدید اور ترقی یافتہ ہندوستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاگو کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پالیسی بچوں کی مجموعی ترقی، علم، ہنر، ثقافت اور ہندوستانی اقدار کے فروغ پر زور دیتی ہے۔
مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں نئے شامل ہونے والے اساتذہ کے لیے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ مرکزی حکومت نے جدید اور ترقی یافتہ ہندوستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قومی تعلیمی پالیسی (NEP-2020) کو لاگو کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم تیز رفتاری سے جاری ہے جہاں مختلف اضلاع میں روزگار میلے منعقد کرکے ہزاروں لوگوں کو مختلف عہدوں پر بھرتی کیا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ٹیچر کے عہدہ پر 22ہزار400 سے زیادہ نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تقرری نامہ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو تدریس جیسے اہم کام میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔
نئی قومی تعلیمی پالیسی (NEP-2020) کے مو ¿ثر نفاذ میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کی بھرتی مہم اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔نریندرمودی نے یہ بھی بتایا کہ آج تعینات ہونے والے اساتذہ میں سے تقریباً نصف قبائلی علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے جس سے بچوں کو فائدہ ہوگا۔
Comments are closed.