جموں میں چیف ہاٹی کلچر آفیسر دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار/سی بی آئی

جموں/08 اپریل
سینٹرول بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے ہفتے کے روز جموں میں چیف ہاٹی کلچر آفیسر اور ایک درمیانہ دار کو دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
سی بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک ملازم نے سی بی آئی میں شکایت درج کی کہ چیف ہاٹی کلچر آفیسر جموں سر بجیت سنگھ پرموشن کی خاطر دس لاکھ روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔
سی بی آئی نے ایک جال بچھایا جس دوران چیف ہاٹی کلچر آفیسر جموں کو شکایت کنندہ سے دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ایک درمیانہ دارجس کی شناخت گوہر احمد ڈار کے بطور ہوئی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے گھروں کے ساتھ ساتھ ہاٹی کلچر محکمہ کے سپیشل سیکریٹری کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی جس دوران 3.5لاکھ روپیہ نقدی ، منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کے کاغذات بھی برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہو نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔یو این آئی

Comments are closed.