جموں کشمیر میں کووڈ کے نئے 95مثبت معاملات درج
جموں/07اپریل/
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 95 مثبت معاملے سامنے آئے ہیا ہیںجن میں 38 کاتعلق صوبہ جموں اور 57صوبہ کشمیر سے ہےں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,80,032تک پہنچ گئی ہے ۔
اِسی دوران آج24کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں01کا تعلق صوبہ جموں اور 23 صوبہ کشمیر سے ہے اور صوبہ جموں میں 01کووِڈ مریض کی وفات ہوئی ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,82,105تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,80,032 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں309( صوبہ جموں میں98 اور صوبہ کشمیر میں211)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,936اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,787تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,354کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,70,87,882ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 07اپریل2023ئکی شام تک2,66,07,850نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,80,032 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 17، ضلع بارہمولہ میں 05،ضلع بڈگام میں 05 ،ضلع پلوامہ میں 03،ضلع کپواڑہ میں04،ضلع اننت ناگ میں 02،ضلع بانڈی پورہ میں 04،ضلع گاندربل میں06،ضلع کولگام میں 11 معاملے درج ہوئے ہیں۔ شوپیاں ضلع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں 24، ضلع اودھمپور میں02،ضلع راجوری میں 01،ضلع ڈوڈہ میں 01،ضلع کشتواڑ میں02،ضلع سانبہ میں 03،ضلع پونچھ میں01، ضلع رام بن میں 03اور رِیاسی میں 01نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کٹھوعہ ضلع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
Comments are closed.