کپواڑہ میں سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے سے پولیس اہلکار لقمہ اجل
کپواڑہ، 07 اپریل
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں پولیس اہلکار کی جمعہ کی دوپہر کو اس کی سروس رائفل غلطی سے گولی نکلنے کے بعد موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نبتایا کہ پولیس اہلکار، جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع کپواڑہ کے صدر عبدالرحمان لون کی رہائش گاہ پر تعینات تھا، اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی سروس رائفل غلطی سے چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
اس کی شناخت بکرم شرما کے طور پر کی گئی ہے
Comments are closed.