قاضی گنڈ میں آتشزدگی کی واردات میں دکان خاکستر
سرینگر/12 مارچ
جنوبی کشمیر کے مین بازار قاضی گنڈ میں آگ کی بھیانک واردات کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس دکان پوری طرح سے خاکستر، لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل۔
اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ مین بازار میں درمیانی شب دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں وانی ریڈ میڈ گارمنٹس نامی دکان پوری طرح سے خاکستر ہوا۔
دکا ن کے مالک پرویز وانی نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آگ کی اس واردات میں چالیس سے پچاس لاکھ روپیہ کے گارمنٹس تباہ ہوئے۔ان کے مطابق عمر بھر کی جمع پونجی ضائع ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کیا ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وانی ریڈ میڈ گارمنٹس کی مالی معاونت فراہم کی جاے تاکہ وہ دوبار اپنا کاروبار شروع کرسکے۔یو این آئی
Comments are closed.