ہندوارہ میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ تباہ ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد/پولیس
ہندوارہ/12مارچ / ٹی آئی نیوز
سیکورٹی فورسز نے ہند وارہ کے ہنگنی کوٹ علاقے میں ملی ٹنتوں کی کمین گاہ کو تباہ کرکے بھاری مقدار میںا سلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق 11 مارچ کو ہندواڑہ پولیس نے شلنار ہنگنی کوٹ میں تلاشی لی تھی۔ علاقے کی تلاشی کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کے ایک پرانے ڈمپ کا پتہ چلا جس میں 01 اے کے 47 رائفل جس میں 02 میگزین اور 75 راو¿نڈز، 10 دستی بم، 26 یو بی جی ایل گرنیڈ، 08 یو بی جی ایل بوسٹر، 02 فلیم تھرورز، 05 راکٹ شیٹ شامل ہیں۔ .
پولیس ترجمان کے مطابق اس کی بنیاد پر ایف آئی آر پولس اسٹیشن ولگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے
Comments are closed.