پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون سے گرآیا گیا اسلحہ بر آمد / بی ایس ایف

سرینگر /10مارچ / ٹی آئی نیوز

پنجاب کے گرداس پور علاقے میں بی ایس ایف نے ایک ڈرون پر فائرنگ کی جس کے بعد کھیتوں سے تلاشی کے دوران 1 ہیکسا کاپٹر کے ساتھ 1 اے کے رائفل، 2 میگزین اور گولیوں کے 40 راو¿نڈبر آمد ہو گئے ۔
بی ایس ایف کے مطابق سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے دستوں نے گرداس پور کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی علاقے میں ڈرون داخل ہونے کی گونجتی ہوئی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد فائرنگ کرکے اسے روکا۔
بی ایس ایف کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران کھیت سے 1 ہیکسا کاپٹر کے ساتھ 1 اے کے سیریز کی رائفل، 2 میگزین اور گولیوں کے 40 راو¿نڈبر آمد کئے گئے

Comments are closed.