مائسمہ سرینگر میں شبانہ آگ کی واردات ،کمرشل اور رہائشی عمارت کو نقصان
سرینگر/ 10 مارچ / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے ماسئمہ علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں پانچ منزلہ کمرشل اور رہائشی عمارت خاکستر ہوئی جس کے نتیجے میں کئی دکانوں میںموجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ آگ نے لکڑی کے شیلف، کاو¿نٹرس اور شوکیس کے ساتھ ساتھ کئی دکانوں کے الیکٹرک سامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
انہوںنے کہا کہ آگ لگنے کی خبر پہنچتے ہی محکمہ کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کر دی جس کے ساتھ ہی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا
ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے
Comments are closed.