چلڈرن ہسپتال بمنہ کے قریب المناک حادثہ ،ایمبولینس کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق

سرینگر/ 08 مارچ / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے بمنہ علاقے میں واقع چلڈرن اسپتال کے باہر اس وقت ایک المناک حادثہ رونما پیش آیا جب دوران شب ایمبولینس گاڑی کی زد میں آنے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے
معلوم ہوا ہے کہ ایمبولینس کی زد میں دو شہری جن کی شناخت علی محمد ڈار (56) ساکنہ نوپورہ بارہمولہ اور فیاض احمد چوپان (40) ساکنہ ہادی پورہ، رفیع آباد بارہمولہ کے طور پر ہوئی شدید طور پر زخمی ہو گئے جس کے بعد دونوں کو بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا تھا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔
پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.