کشمیر میں انتخابات اور امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے تیار / آئی جی سی آر پی ایف
سرینگر /07مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر میں الیکشن ہو یا امرناتھ یاترا کسی بھی تقریب کے پُر امن انعقاد کیلئے تیار ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) آپریشنز کے انسپکٹر جنرل ایم اے بھاٹیہ نے کہا کہ سی آر پی ایف امن کی بحالی کیلئے پیش پیش ہے ۔
ترال میں ایک اسپتال کے افتتاح کے دوران آئی جی سی آر پی ایف نے صحافیوں سے بات کی اور کہا کہ اسپیشل فورسز کے اسپتال اب مقامی لوگوں کے لیے کھلے ہیں، جو ایک مثبت قدم ہے۔
امرناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہم تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پیش پیش ہیں، اور ہم نے عمل شروع کر دیا ہے۔ ہم کسی بھی اور تمام پروگرام کے لیے پوری طرح تیار ہوں گے، چاہے وہ الیکشن ہو یا سالانہ امرناتھ یاترا۔
Comments are closed.