پروفیسر مسعود تنویر پرنسپل گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر نامزد
سرینگر /02مارچ /
جموں کشمیر حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود تنویر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کا پرنسپل مقرر کیا ہے۔
جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود تنویر بٹ، پروفیسر اور ایچ او ڈی میڈیسن، گورنمنٹ میڈیکل کالج، سرینگر کو پرنسپل، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر مقرر کیا گیا ہے۔
حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 03نومبر 2022سے ان کی تعیناتی کے احکامات ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نومبر 2022 میں ڈاکٹر مسعود تنویر کو سابق پرنسپل سمیعہ راشد کی ریٹائرمنٹ کے بعد عارضی بنیادوں پر پرنسپل جی ایم سی سری نگر کا چارج دیا گیا تھا۔
Comments are closed.