ڈگری کالجوں میں 285،اسسٹنٹ پرفیسروں کی بھرتی کاعمل،پبلک سروس کمیشن نے کی نوٹیفکیشن جاری

سرینگر /02مارچ

جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں تدریسی عملے کی کمی کوپورا کرنے کیلئے مختلف مضامین پڑھانے کیلئے 285اسسٹنٹ پرفیسروں کی اسامیوںکی بھرتی عمل میں لانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردی ۔
بھرتی عمل میں شامل ہونے والے اہل اورخواہشمنداُمیدوار وں کیلئے3مارچ سے درخواست فارم JKPSCکی ویب سائٹ پر دستیاب رکھے گئے ہیں ،اوراُمیدوار31مارچ2023تک اپنے درخواست فارم مقررہ فیس کیساتھ آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔
جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے یکم مارچ2023کوایک نوٹیفکیشن زیر نمبر 06-PSC(DR-P)آف2023جاری کردی گئی ہے ،جس کے ذریعے کہاگیاہے کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت چلنے والے گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسروںکی کل285اسامیاں پُر کرنی مطلوب ہیں ۔
جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتی عمل میں شامل ہونے والے اہل اورخواہشمنداُمیدوار وں کیلئے3مارچ سے درخواست فارم JKPSCکی ویب سائٹ پر دستیاب رکھے گئے ہیں ،اوراُمیدوار31مارچ2023تک اپنے درخواست فارم مقررہ فیس کیساتھ آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔

Comments are closed.