جموں و کشمیر میں 40 فیصد آبادی ٹیکس سے مستثنیٰ ،یو ٹی کی بہتری کیلئے لوگ آگئے آئیں:منوج سنہا
سرینگر /27فروری / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی 40 فیصد آبادی کو کوئی پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا اور باقی 60 فیصد کو 600 سے 1000 روپے کے درمیان معمولی رقم ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کی بہتری کیلئے لوگوں کو آگے آنا چاہئے
ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2.0.3,680ایسے ہیں جن کے گھر 1500 مربع فٹ سے کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چالیس فیصد لوگوں کو ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ 2,0,3680 گھرانوں میں سے 80 فیصد کو صرف 600 روپے کی معمولی رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ باقی کو 1000 روپے سالانہ پراپرٹی ٹیکس کے طور پر معمولی رقم ادا کرنا ہوگی۔ یہ رقم شملہ، امبالا اور دہرادون کی طرف سے ادا کی جانے والی ٹیکس کی رقم کا دسواں حصہ ہے“
Comments are closed.