وار پور ہ سوپور میں پُر اسرار دھماکہ ، شہری زخمی

سرینگر /23فروری / ٹی آئی نیوز

شمالی قصبہ سوپور کے وار پورہ علاقے میں ایک پُر اسر ار دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا
حکا نے بتایا ایک شہری وارپورہ میں اپنے باغ میں زمین کھود رہا تھا جب دھماکہ ہوا
انہوں نے کہا کہ یہ شخص اس واقعہ میں زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز میں منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے سرینگر ریفر کر دیا گیا۔
اس شخص کی شناخت محمد جمال ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ وارپورہ کے طور پر ہوئی ہے

Comments are closed.