حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے پوری طرح عہد بند /وزیر اعظم مودی

سرینگر /23فروری /

حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے پوری طرح عہد بند ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کی سبز صنعتی اور اقتصادی منتقلی، ماحول دوست زراعت اور پائیدار توانائی کی شروعات کیلئے مرکزی بجٹ کی سات اولین ترجیحات میں سے ایک سبز ترقی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مرکزی بجٹ 2023-24میں گرین گروتھ پر کیے گئے مختلف اعلانات پر ایک وئب نار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ نہ صرف ایک موقع ہے بلکہ اس میں ہماری مستقبل کی سلامتی کی ضمانت بھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبز نمو پر وئب نار میں چھ بریک آو¿ٹ سیشن ہوں گے جس میں سبز نمو کے توانائی اور غیر توانائی کے اجزاءشامل ہوں گے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی سبز صنعتی اور اقتصادی منتقلی، ماحول دوست زراعت اور پائیدار توانائی کی شروعات کے لیے مرکزی بجٹ 2023-24 کی سات اولین ترجیحات میں سے ایک سبز ترقی ہے

Comments are closed.