ملک کی سالمیت کیلئے بے پناہ قربانیاں دینے والوں کے شگر گزار ہیں / لیفٹنٹ گورنر
جموں /19فروری / ٹی آئی نیوز
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے گلشن گراو¿نڈ جموں میں 33 ویں پولیس پبلک میلے کا افتتاح کیا۔ یہ میلہ پولیس افسران اور عوام کے درمیان مشترکہ ورثے کو منانے اور بات چیت کرنے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔
اس موقعہ پر انہو ں نے جموں و کشمیر پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی قوم کی خدمت اور حفاظت کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے بہادروں اور ان کے خاندانوں کے شکر گزار رہیں گے جنہوں نے ملک کی سالمیت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔
Comments are closed.