قمر واری سرینگر میںکسی بھی فرد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا/پولیس

سرینگر /17فروری / ٹی آئی نیوز

سرینگر پولیس نے واضح کیا کہ کسی بھی علاقے میں کسی فرد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ تاہم قمر واری علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے شرپسندوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قمر واری میں کل صبح ہونے والے واقعے کے بارے میں میڈیا کے کچھ حلقوں میں اب بھی ابہام پایا جاتا ہے تاہم یہ واضح کیا جاتا ہے کہ کسی فرد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا

ایک آواز سنائی دی جس کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جو مشتبہ حالات میں معمول ہے۔ کچھ میڈیا ہاو¿سز ٹیلیگرام چینل پر ایک غیر تصدیق شدہ دعوے کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں ایک ریونیو اہلکار کا نام بتایا گیا ہے

پولیس کے مطابق واقعہ کی گہرائی سے تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ نہ تو ایسا کوئی نامی شخص محکمہ ریونیو میں کام کرتا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس کیس کی تفتیش زوروں پر ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے شرپسندوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

Comments are closed.