چلتی ٹرین کے دوران چھلانگ لگانے والا اننت ناگ کا شہری اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا
اننت ناگ/14فروری/
اننت ناگ میں چلتی ٹرین کے سامنے کود کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کے بعد کل دونوں ٹانگوں سے محروم ہونے والا بزرگ شہری منگل کی صبح سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا
اسپتال حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مٹن سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی جب اس نے سدورہ کے علاقے میں چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی اور دونوں ٹانگیں کھو دیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں تشویشناک حالت میں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لئے سکمز صورہ ریفر کیا گیا تھا، تاہم آج صبح وہ دم توڑ گیا۔
Comments are closed.