پلوامہ حملہ:ملوثین میں اب پاکستانی سمیت چار عسکریت پسند زندہ، تلاش بڑے پیمانے پر جاری /وجے کمار
سرینگر 14فرروی
پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون، وجے کمار نے کہا کہ حملے میں ملوث 19 جنگجوؤں میں سے 8 مارے گئے، 7 کو گرفتار کیا گیا اور 3 پاکستانیوں سمیت 4 تاحال زندہ ہیں۔
2019 میں آج کے دن مارے گئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی کمار نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے جیش محمد اور تقریباً ان کے تمام اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کیا ہے
انہوں نے کہا، "اس وقت جیش کے پاس صرف 7-8 مقامی اور 5-6 سرگرم پاکستانی ملی ٹنٹ ہیں جن میں موسیٰ سلیمانی بھی شامل ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ان کے پیچھے ہے اور انہیں جلد ہی بے ہلاک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ عسکریت پسندوں کے ماڈیولز کا پردہ فاش کر رہے ہیں، خاص طور پر وہ
جو منشیات کی دہشت گردی اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے پیچھے ہیں۔
Comments are closed.