کرالپورہ کپواڑہ میں دم گھٹنے کے باعث اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل

کپوااڑہ /08فروری / ٹی آئی نیوز

کپواڑہ کے کرالہ پورہ میں دوران شب دم گھٹنے کے نتیجے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے

معلوم ہوا ہے کہ بجنور اتر پردیش کے رہنے والے ماجد انصاری کا کنبہ جو کرالپورہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا، بے ہوش پایا گیا۔ جب لوگوں نے مقامی ڈاکٹروں کو طلب کیا تو انہوں نے کنبے کے تمام افراد کو مردہ قرار دیا

مرنے والوں میں ماجد انصاری (35) ولد احمد حسین، ان کی اہلیہ سوہانہ خاتون (30)، ان کے بچے فیضان انصاری (4)، ابو زر (3) اور چند دن کا شیر خوار شامل ہیں۔

Comments are closed.