ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے، 95لقمہ اجل۔متعدد زخمی
ترکیہ: ترکیہ میں 7.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں شام اور ترکیہ میں 95 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 53 اور شام میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔
Comments are closed.