کشتواڑ کے گرنڈ منڈو چنگام میں برفانی تودا گر آیا، رہائشی مکان تباہ ، جانی نقصان نہیں

جموں،05 فروری

جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گرنڈ منڈو چنگام میں برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا تاہم مکین معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے دور افتادہ گاوں چنگام میں اتوار کے روز ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا۔انہو ں نے کہاکہ تاہم اس واقعے میں کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ برفانی تودا گر آنے کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔دریں اثنا حکام علاقے میں تازہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق علاقے کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکام نے لوگوں کو مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرس بھی فراہم کئے ہیں۔

Comments are closed.