جموں کشمیر کے 9اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سرینگر/29 جنوری/ ٹی آئی نیوز

بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ حکام نے اتوار کو نو اضلاع میں برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ، کولگام اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سطح سمندر سے 2200 سے 2500 میٹر بلندی پر واقع علاقوں میں برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔
اسی طرح کی برفانی تودے کی وارننگ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑہ اور جموں ڈویڑن کے ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن میںکے لوگوں کیلئے بھی جاری کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

Comments are closed.