جموں کشمیر بینک نے کپوارہ میں اے ٹی ایم اور اننت ناگ میں سی آر ایم کا آغاز کیا

سرینگر 24 جنوری

کشمیر میں لوگوں کو بنیادی بینکنگ خدمات فراہم کرتے ہوئے، جے اینڈ کے بینک نے کپواڑہ میں آرمی گیریژن پیئر پورہ میں ایک اے ٹی ایم اور اننت ناگ کے ٹریژری احاطے میں ایک کیش ری سائیکلر مشین (سی آر ایم) شروع کی ہے
۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کپواڑہ میجر جنرل ابھیجیت ایس پینڈھارکر نے کلسٹر ہیڈ کپوارہ شاداب محبوب، لیفٹیننٹ کرنل سدھیر دھنکھر کے علاوہ بینک کے دیگر افسران کی موجودگی میں آج مشین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ابھیجیت ایس پینڈھارکر نے کپواڑہ شہر کے لوگوں کی ذاتی اور کاروباری ضروریات کو پورا کرنے میں پیش پیش رہنے پر بینک کو مبارکباد دی۔گیریژن میں اے ٹی ایم لگانے پر بینک کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم فوجیوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو برانچ میں جسمانی طور پر جانے کے بغیر آسانی سے رقم نکالنے میں مدد کرے گا۔
دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے پیر کو ٹی پی اننت ناگ میں بینک کے زونل ہیڈ اننت ناگ تصدق احمد ڈار، کلسٹر ہیڈ شائستہ منظور کی موجودگی میں لوگوں اور بینک کے افسران کے ایک اجتماع کے درمیان سی آر ایم کا افتتاح کیا۔یوٹی کی معاشی ترقی میں جموں و کشمیر بینک کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی آر ایم کی تنصیب سے لوگوں کو بینکنگ کے اوقات کے بعد بھی نقد رقم جمع کرنے اور وصول کرنے جیسی بنیادی بینکنگ خدمات حاصل کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق اس سہولت سے استفادہ کریں۔

Comments are closed.