جعلی دستاویزات پر 13سال قبل محکمہ تعلیم میں تعینات استاد برطرف

سرینگر /24جنوری / ٹی آئی نیوز

محکمہ اسکولی تعلیم نے جعلی دستاویزات پر محکمہ تعلیم میں 13 سال سے تعینات ایک استاد کو برطرف کر دیا ہے اور اس ضمن میں با ضابط طور پر ایک حکمنانہ جاری کیا گیا ہے
اس ضمن میں محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق جیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر کی جانب سے نومبر 2022 میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ سرینگر کے ایک سرکاری اسکول میں استاد جعلی دستاویزات پر تعینات ہوا ہے جس کے بعد اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ استاد جعلی دستاویزات پر تعینات ہے اور اسکولی تعلیم کے ریکارڈ میں اس کا نام درج نہیں ہے جس کے بعد آج اس کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

Comments are closed.