شوپیان میں طویل عرصہ سے سرگرم حزب ملی ٹنٹ گرفتار/ پولیس
شوپیان /22جنوری /ٹی آئی نیوز
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شوپیان میں طویل عرصہ سے سرگرم حزب ملی ٹنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے
کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ شوپیان پولیس اور فوج نے ایک آپریشن کے دوران سال 2017سے سرگرم حزب ملی ٹنٹ جس کی شناخت ناصر احمد شیر گوجری عرف قاسم بھائی ولد علی محمد ساکنہ ہمونہ ناگہ بل کے بطور ہوئی ہے کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق وہ انتہائی مطلوب تھا اور تحقیقات جاری ہے
Comments are closed.