تازہ برفباری کے بعد گلمر گ ، پہلگام اور سونہ مرگ میں موجود سلانیوں کے چہرے کھل اٹھے
سرینگر /22جنوری /
پیر پنچال کے آر پار تازہ برفباری نے سرمائی سیاحتی سیزن کو ایک بار پھر دستک دی ہیں جس کے ساتھ ہی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد معروف سیاحتی مقامات گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ میں لطف اندوز ہو رہی ہے۔
اس دوران سیاحت سے جڑے افراد میں برفباری کے حوالے سے کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ امسال وقت پر برفباری کے نتیجے میں ونٹر سیاحتی سیزن عروج پر رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں تازہ برفباری کے ساتھ ہی سرمائی سیاحتی سیز ن شروع ہوچکا ہے اور ان دنوں وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جو قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
گلمرگ میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔
Comments are closed.