سرینگر میں غیر قانونی تجاوزات سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا لسٹ جعلی ہے /حکام
سرینگر /22جنوری / ٹی آئی نیوز
ضلع انتظامیہ سرینگر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرینگر میں غیر قانونی تجاوزات سے متعلق ” جعلی فہرست “گردش کر رہی ہے اور سرکاری ریکارڈ میں ایسی کوئی فہرست موجود نہیں ہے۔
ایک سرکاری سرکلر میں ضلع انتظامیہ سرینگر نے کہا ہے کہ 01.01.2001 تک ضلع سرینگر کی مختلف تحصیلوں سے منسوب تجاوزات کی ایک غیر دستخط شدہ/غیر تصدیق شدہ فہرست سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ایسی کوئی فہرست سرکاری ریکارڈ میں موجود نہیں ہے۔ یہ فہرست جعلی معلوم ہوتی ہے، جس کی تاریخ 2001 سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ فہرست غلط رپورٹنگ اور رائج قوانین کی غلط تشریح پر مبنی ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہئے ۔
Comments are closed.