کشمیر اور جموں کے کچھ علاقوں میں تازہ برفباری ، سرینگر اور قاضی گنڈ کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں پھر کمی

سرینگر /21جنوری / ٹی آئی نیوز

خراب موسمی صورتحال کے چلتے وادی کشمیر کے بیشتر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کے بانہال اور بھدرواہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ۔ تازہ برفباری کے ساتھ ہی سرینگر اور قاضی گنڈ کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے دیگر مقامات پر شبانہ درجہ حررات میں مزید کمی درج ہوئی
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 2 سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 13 سینٹی میٹر، پہلگام میں 32.9 سینٹی میٹر، کوکرناگ میں 18.5 سینٹی میٹر، گلمرگ میں 8.2 سینٹی میٹر، بانہال میں 6.5 سینٹی میٹر اور بھدرواہ میں 3.0 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جموں میں 4.2 ملی میٹر، بٹوٹ میں 17.4 ملی میٹر، کٹرہ میں 8.2 ملی میٹر اور کٹھوعہ میں 4.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سرینگرمیں کم سے کم 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

Comments are closed.