لیفٹنٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہلِ خانہ کو 10لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم کیا
نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ ،صحت کارکنوں سے ان کی لگن اور لوگوں کی خدمات کے عزم پر تہہ دِل سے شکریہ اَدا کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں/18جنوری
لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہا نے نیشنل ہیلتھ مشن میں تعینات ہر ملازم جو فرائض کی اَنجام دہی کے دوران لقمہ اَجل بن گئے تھے، کے بچوں کو 10لاکھ روپے کا ایکس گریشیا فراہم کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ، صحت کارکنوں سے ان کی لگن اور لوگوں کی خدمات کے عزم پر تہہ دِل سے شکریہ اَدا کیا۔
لیفٹنٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن کے مرحوم ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی اِمداد ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کی تلافی نہیں کرسکتی ۔ تاہم ، یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ان کے کنبے کے اَفراد عزت اور وَقار کی زندگی بسر کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت ، قربانی اور ہمدردی کا جذبہ جس کے ساتھ ہمارے ہیلتھ ورکروں ، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس نے کووِڈ وبائی اَمراض اور ویکسی نیشن مہم کے دوران لوگوں کی خدمت کی ہے ، وہ واقعی متاثر کن ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر کے صحت شعبہ میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے جس سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ اعلیٰ معیار کی سَستی اور قابلِ رَسائی ہیلتھ کیئر سب کے لئے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت شعبہ میں پہلے سے موجود علاقائی عدم توازن کو دُور کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہے ۔ جموںوکشمیر کئی پیرامیٹروں پر قومی اوسط سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صحت کے اِشارے عام شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہماری کوششوں کی مثال دیتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” حکومت نے معیاری او رقابل رَسائی ہیلتھ کیئر کے حصول میں اَپنی صحت خدمات کو مو¿ثر، عوام پر مبنی اور مساوی بنانے کے لئے خصوصی خیال رکھا ہے۔“
اُنہوں نے مزید کہا کہ صحت بنیادی ڈھانچہ ، ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے وسیع نیٹ ورک ، ایم بی بی ایس کی نشستوں میں خاطر خواہ اِضافہ ، یونیورسل ہیلتھ کوریج ، ایمبولینس سروسز ، موبائل کلینکس کے علاوہ طبی سہولیات کی غیر مرکوزیت نے دُور دراز اور دُور اُفتادہ علاقوں میں صحت خدمات کی توسیع کو یقینی بنایا ہے۔
Comments are closed.