راجوری حملوں کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کرے گی/ امیت شاہ
جموں / 13جنوری
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ مرکز نے راجوری میں جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوئے دو حملے کا معاملہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، جو جموں و کشمیر کے ایک دن کے دورے پر تھے ، راجوری حملے میں مارے گئے متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کے لیے راجوری نہیں جا سکے، لیکن انھوں نے ان سے فون پر بات کی۔ وزیر داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی سے متعلق مسائل پر جموں میں حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ”میں نے مرنے والوں کے ساتوں خاندانوں سے فون پر بات کی ہے، میں خود ان سے ملنے وہاں جانے والا تھا لیکن آج ہم وہاں موسم کے سبب نہیں جا سکے۔ میں نے ان کی باتوں کو بہت غور سے سنا ہے اور میں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج جی سے بھی بات کی ہے۔ جان گنوانے والوں کی ہمت ملک کے لیے ایک مثال ہے۔”انہوں نے مزید یقین دلایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہونے والے تمام واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی۔”حکومت ہند نے 2 دن کے دوران پیش آنے والے دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو دے دی ہے۔ این آئی اے اور جموں پولیس مل کر اس کی تحقیقات کریں گے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں ہونے والے تمام واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
Comments are closed.